ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایم ٹی سی میں نئی بسوں کی خریدی کیلئے کابینہ کی منظوری 

بی ایم ٹی سی میں نئی بسوں کی خریدی کیلئے کابینہ کی منظوری 

Sat, 09 Jul 2016 10:49:35  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو 8؍ جولائی (ایس او نیوز ) نرما اسکیم کے تحت بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی ) کے نئی بسیں خریدنے کا ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔ کابینی اجلاس میں بی ایم ٹی سی کے لئے 350عام بسیں اور 150ایر کنڈ یشنز بسیں خریدنے ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ ریاستی پولیس انٹیلی جنس کے لئے مجوزہ 70فی صدراست تقررات کو کم کر کے 50فیصد راست تقرر کرنے کابینہ منطوری دی ہے۔ اس راست تقرر میں 35فیصد مرد 10فیصد خواتین اور 5 فیصد محکمہ پولیس میں ملازمت کررہے افراد کو لیا جائے گا ۔ اس کے لئے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ کورٹکیرے تعلقہ کے موڈلچناہلی میں کروہراسنگھا ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 2؍ایکڑ زمین فراہم کرنے کابینہ منظوری دی ہے ۔ ہولکیرے تعلقہ کے چتراہلی میں ساڑھے تین کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک مرار جی دیسائی رہائشی اسکول تعمیر منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چامراج نگر میں 18.06کروڑ روپئے کی لاگت سے کتور رانی چنما رہائشی اسکول، رائچور کے مانوی میں 14.5 کروڑ روپئے کی لاگت سے مراجی دیسائی اقامتی اسکول تعمیر کرنے کابینہ نے منظوری دی ہے۔ ریاست کے مختلف اقامتی اسکولوں اور پسماندہ طبقات کے پی یو سی کالجوں میں بنیادی سہولتوں کی خاطر 63کروڑ روپئے کی لاگت سے کام کروانے ٹنڈر طلب کرنے کیلئے بھی کابینہ نے منظور دے دی ہے۔ لوک آیکتہ دفتر میں اڈیشنل رجسٹرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے چندر ملیے گوڈا نارائینا ، وی ہیگڈے کی خدمات کو بحال کرنے کابینہ نے منظوری دی ہے۔ 


Share: